پاکستانیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ کل27 مارچ کو ہرحال میں اسلام آباد پہنچنا
کل کا دن پاکستان میں فیصلہ کن دن ہوگا، ایم این ایز کے ضمیرخرید کر ہماری حکومت گرا رہے ہیں، کل مجرموں کو پیغام دیں گے کہ چوروں کے لوٹ مار کے دن ختم ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کمالیہ میں قوم کو پیغام
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مارچ 2022 19:41
(جاری ہے)
ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگوں کواتنا خوف آیا کہ یہ پھر واپس نہ آجائیں لوگوں کے دل اللہ نے میری طرف موڑ دیے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وہ لوگ جو دس سال کیلئے سو گئے تھے وہ اب سب واپس آگئے ہیں۔میں نے ساری دنیا دیکھی ہوئی ہے، برطانیہ کا سارا انتظامی سسٹم، ان کا نظام سارا اندر سے دیکھا ہے، پاکستان کا کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے اتنا برطانیہ کا مطالعہ کیا ہو، نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب تک قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی تو وہ قوم مر جاتی ، مولانا رومی نے کہا کہ دو درختوں کی مثال دی، ایک خوشبودار اور دوسرا بدصورت درخت، جب کوئی ان درختوں میں کوئی فرق کرنا چھوڑ دے وہ قو مر جاتی ہے۔ اللہ کا قرآن میں حکم ہے امر باالمعروف، حکومت کو قانون بالادستی اور انصاف کا حکم دیا، لیکن عوام کو اللہ نے حکم دیا کہ تم اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ اور برائی کیخلاف جہاد کرو۔ جب آپ معاشرے میں اچھائی اور برائی دیکھتے ہیں تواللہ نے نیوٹرل کا فیصلہ انسان کو نہیں دیا، جب آپ دیکھتے ہیں کہ ملک سے سب سے بڑے چور ،ڈیزل نام لو تو کیوں لوگ شور مچاتے ہو، سیاست اسلام کے نام پر کرتے ہیں اور دین ڈیزل کے پرمٹ پر بیچتے ہیں، دوسری طرف سب سے بڑی بیماری، اربوں روپے کیسز ہیں، فیک اکاؤنٹ اور جعلی طریقے سے پیسا باہر بیچا، تیسرا چیری بلوسم شریف ، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375اور سارے نوکروں کے بینک اکاؤنٹس میں16ارب آجاتا ہے، ابھی تک بچ رہا ہے، اس کا کیس لگنے والا ہے، اس کو پتا ہے اس کا وقت آنے والا ہے۔ اگر عمران خان تھوڑی دیر رہ گیا تو جیل میں جانا ہے۔ ایک چوتھا فنکار ہے جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے، اس کا کیس پہلے عدالت سے مجرم قراردیا گیا، اس کی بیٹی کے نام پر پانامہ میں پتا چلا کہ اربوں کے چار بڑے محلات لندن میں ہیں۔ پہلے کہتے تھے کہ ملک دیوالیہ ہے نکل نہیں سکتا، پھر کورونا آگیا ،سب لندن میں بیٹھے تھے، ایسے لگتا تھا کہ یہ گوالمنڈی میں نہیں ملکہ کوئین کے گھر پیدا ہوئے ہیں، اسحاق ڈار کے والد بڑے محنت کش تھے سائیکلوں کی دکان تھی، آج ان کا رہن سہن دیکھ رک پتا چلتا ہے کتنا پیسا لوٹا ہے،اب یہ سارے نیب زدہ اکٹھے ہوئے اور مل کر کہا کہ عمران خان کی حکومت گراؤ، نیب کو ختم کرو اور کرپشن کیسز کو ختم کرو، پہلے کوشش کی کہ عمران خان ان کو این آر او دے دے گا۔مشرف نے ان کو این آراو دے دیا ، ساری کرپشن ختم ہوگئی ، پھر حکومت میں آکر دس سالوں میں کرپشن کی، کیس ان کے تب بنے، عمران خان پر زور لگا رہے ہیں اگر کرپشن کیسز معاف نہیں کیے تو حکومت نہیں چلنے دیں گے، ان تین چوہوں کو پیغام دیتا ہوں کہ حکومت جانی معمولی چیز ہے، میری جان بھی چلی جائے تمہیں میں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ ان کی کوشش ہے میری حکومت گرا کر کرپشن کیسز ختم کریں اور لندن بیٹھا بھگوڑا جلدی سے واپس آجائے گا۔یہ آکر کیا کرے گا، الیکشن کمیشن پہلے ہی اس کے ساتھ ہے ، میڈیا کو پیسا چلائے گا، لفافہ صحافت اس کے دور میں شروع ہوئی، یہ پہلا کام عدلیہ پر حملہ کرے گا، پہلی بار سپریم کورٹ پر حملہ اس نے کیا تھا، سجاد علی شاہ کو بھگایا اور ججز کو بریف کیس دیے۔ میں اس کو تب سے جانتا ہوں جب یہ کرکٹ کھیلنے کی پوری کوشش کرتا تھا۔ جم خانے میں کرکٹ اپنے ایمپائز کھڑے کرکے کھیلتا تھا، ایک ایمپائز چیف سیکرٹری اور دوسرا لاہور کا کمشنر ہوتا تھا۔ ادھر بھی روندی مارتا تھا۔ اس نے صحافت میں پیسا چلایا، ججز خریدے، چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی، بھیڑ بکریوں کی طرح پہلی بار سیاستدانوں نے خود کو بیچنا شروع کیا۔ ابھی سے سپریم کورٹ پر تنقید کررہا ہے، ججز کو اپنے ساتھ ملا رہا ہے ۔ اس کا اگلا حملہ پاکستان کی فوج کے اوپر ہوگا، سب آرمی چیف کے ساتھ اس کے اختلافات رہے، کیوں اختلاف ہوتا ہے اس لیے کہ آرمی کے پاس جو ایجنسیز ہیں ان کو سب سے پہلے کرپشن کا پتا چل جاتا ہے، یہ فوج کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا تو اختلافات ہوتے ہیں۔یہ مودی سے ملنے کی کوشش کرتا رہا، نیپال میں چھپ چھپ کر مل رہے تھے جیسے ان کے بیچ میں رومانس چل رہا ہے۔ چھپ کر اس لیے مل رہے تھے کہ نوازشریف کو فوج سے ڈر لگ رہا تھا۔ ڈان لیکس ہندوستان کو پیغام پہنچانا تھا کہ میں دوستی کرنا چاہتا ہوں لیکن فوج نہیں کرنے دیتی۔ یہ لوگ اپنے پیسے کے غلام ہیں، یہ کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے۔ شہباز شریف کہتا عمران خان کو یورپی یونین پر تنقید نہیں کرنی چاہیے، لیکن دوسری طرف یورپی یونین کے سفیر نے مجھے فون کیا کہ روس یوکرین جنگ میں کردار ادا کریں۔ پھر کہتا عمران خان کو ابسولوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا، میں نے اس لیے کہا کہ امریکا کی جنگ میں شرکت کی تو ہمیں کیا ملا؟ ہمیں دوغلے کہا گیا، افغانستان میں جنگ نہیں جیتی گئی تو پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔میں نہیں کہتا کہ امریکا اور یورپی یونین سے ہم تعلقات خراب کریں، لیکن تعلقات اچھے کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بڑا فرق ہے۔آپ اور آپ کا بڑا بھائی اور آصف زرداری باہر کی قوتوں کی غلامی اس لیے کریں گے ان کا اربوں روپیہ باہر پڑا ہے، یہ چوری کے پیسے کی غلامی کریں گے، یاد رکھو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دو، جس کے سربراہ کا پیسا ملک سے باہر پڑا ہے۔وہ کبھی خارجہ پالیسی کو آزاد نہیں ہونے دے گا۔دوسری چیز چوروں کا ٹولہ اس لیے اکٹھا ہوگیا کہ پاکستان کورونا اور معیشت سے سرخرو ہوکر نکلا ہے۔ہمارے زمانے جتنا کبھی فصلوں میں پیدا وار اور پیسا اتنا نہیں تھا، تازہ رپورٹ کے مطابق برصغیر میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے، دنیا کے مقابلے میں ہمارے مہنگائی بھی کم ہے، ریکارڈ ایکسپورٹ، ٹیکس وصولیاں، ٹیکسٹائل ، فصلیں ہیں، پاکستان سیدھے راستے پر ہے توحکومت گرانے کی سازش تیار کی گئی، پاکستانیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ27تاریخ کو اسلام آباد پہنچنا ہے، کل کادن پاکستان میں ایسا فیصلہ کن دن ہوگاجب مجرموں کو پیغام دیا جائے گا کہ چوروں کے لوٹ مار کے دن ختم ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ: بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی دوشیزہ ماریہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ، امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ144نافذ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں پنجاب پولیس نے لڑکی اور اشتہاریوں سے مل کر ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ میں پولیس وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور ایمرجنسی 15سروس کی کار کردگی بے معنی ہو کر رہ گئی
تھانہ صدر کمالیہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی چھین کر فرار
کمالیہ: عیدالفطر کے موقع پر شہر میں بچوں کی تفریح کے لیے عارضی جھولے نصب کر دیئے گئے
سکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں چار طلباء جاں بحق ،ڈرائیور سمیت دس شدید زخمی
جعلی و بوگس چیک پر مقدمات
امانت میں خیانت کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ٹریکٹر ٹرالی اور سکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق،11زخمی
زہریلی چائے پینے سے جاں بحق ہونے والے چار بھائی بہنوں کے بعد انکی پانچویں بہن اقصی اور والدہ نازیہ بی ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا