sٹوبہ ٹیک سنگھ میں 30 سالہ شدید ترین گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

)طالبات سب سے زیادہ متاثر ہونے لگیں، والدین کا بچوں کی قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے سکولز میں فوری تعطیلات کا مطالبہ

اتوار 15 مئی 2022 19:55

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2022ء) سورج سوا نیزے پرآگ برسانے لگا، مئی کے وسط میں گزشتہ 30 سالہ شدید ترین گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،طلبا و طالبات سب سے زیادہ متاثر ہونے لگے، والدین کا بچوں کی قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے سکولز میں فوری تعطیلات کا مطالبہ،صوبہ کے اکثر شہروں میںگزشتہ ہفتے سے جاری گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے حتیٰ کہ مئی کے وسط میں پڑنے والی شدید ترین گرمی نے گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، جس سے طلبا و طالبات سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں ،لہٰذا والدین نے بچوں کی قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میںفوری موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، طلبا و طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل، محکمہ موسمیات اور محکمہ صحت سخت ترین ہدایات جاری کر رہا ہے اور لوگوں کو ہیٹ سٹروک، لو اور شدید گرمی سے بچنے کیلئے دوپہر تک کے اوقات کے دوران گھروں میں رہنے اور حفاظتی و تدارکی اقدامات پر عمل کی ہدایت کی جارہی ہے مگر دوسری طرف سکولزکے لاکھوں طلبا و طالبات کو بے یارومددگار چھوڑا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بیشتر سرکاری سکولز میں با لخصوص اورنجی و پرائیویٹ تعلیمی اداروںکے کلاس رومز میں با لعموم بچوں کیلئے مناسب ہوا ، پنکھوں، ایگزاسٹ فینز، سایہ، الیکٹرک واٹر کولرز،وینٹی لیشن، جنریٹرز، یو پی ایس اور فرسٹ ایڈ وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں جس نے ان کی زندگیوں کو دائو پر لگادیا ہے، انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر بجلی کی بار بار بندش نے پوری کردی ہے ، بچے سکولز میں ناقص، غیر معیاری و آلودہ اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں، شدید گرمی میں بچوں کو تعلیمی اداروں تک چھوڑ کر آنا اور واپس لا نے سمیت پک اینڈ ڈراپ کا مسئلہ بھی گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے ،لہٰذ بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا انتظار کئے بغیر فوری طور پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جا ئے، اور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنز کے زیر اہتمام میٹرک کے جوسالانہ امتحانات جاری ہیں ان امتحانات کے سنٹرز پر بجلی، پنکھوں، ایگزاسٹ فینز اور ٹھنڈے پانی کا وافر انتظام رکھا جا ئے تاکہ بدترین گرمی میں ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے،محکمہ موسمیات کے مطابق رواںپورے ہفتہ کے دوران ملک بھر میں گرمی کی شدید لہریں متوقع ہیںجس کے باعث رواں ہفتہ کے دوران موسم کی شدت میں اضافے کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 7سی9ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ جنوبی و وسطی پنجاب میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6سے 8ڈگری بلند رہے گاجبکہ گرمی کی شدت کے سبب آبی ذخائر،فصلوں اور باغات کو پانی کی ترسیل میں کمی اور توانائی کی طلب میں مزیداضافے کے بھی امکانات ہیں،دوسری طرف پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کوموسم گرما میں شدت کے سبب ہنگامی حالات میں فوری امدادی کاروائیوں کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں،تاہم عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی اور بجلی کا بے جا استعمال نہ کریںاور رواں ہفتہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ وقت گھروں کے اندر گزاریں، بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں،پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں،مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں،نرم اور ہوا دار لباس کا انتخاب کریں،گردن و سر اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھیںاور خواتین چولہے کے سامنے کم سے کم وقت صرف کریں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں