ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی سبسڈی پر فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

بدھ 18 مئی 2022 21:05

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو کی زیر صدارت شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی سبسڈی پر فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر ، زریاب ساجد، حسن نذیر ، اعجاز عبدالکریم ، ڈی او انڈسٹریز میاں محمد عرفان ،چیئرمین و صدور سمیت انجمن تاجران کے نمائندوں بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے اشیا ضروریہ کے سیل پوائنٹس کے حوالے سے انجمن تاجران کے نمائندوں سے مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی پر شہریوں کو اشیا خوردونوش کی سبسڈی پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلع بھر میں 22سیل پوائنٹس لگائے جائیں گے جہاں پر شہریوں کو آٹا، چینی، دالیں، گھی سمیت اشیائے ضروریہ سبسڈی پر دستیاب ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں پر شہریوں کی خریداری زیادہ ہوئی وہاں پر سیل پوائنٹس کے ساتھ ساتھ کریانہ شاپس پر بھی اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو اشیا خوردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ہے اس حوالے سے تمام ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی مارکیٹوں، دکانوں پر ریٹ چیک کر رہے ہیں تاکہ عوام کو حکومتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں