وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے مزید سستا کرکے 490 روپے کا کردیا گیا

جمعرات 26 مئی 2022 23:16

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے مزید سستا کرکے 490 روپے کا کردیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے مزید سستا کرکے 490 روپے کا کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی سر پرستی میں ضلع بھر میں سستے آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے شہر کے مختلف سستا آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر بھی ہمراہ تھی،ڈپٹی کمشنر نے آٹا کا سٹاک، کوالٹی ، وزن سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے،آٹا سستا کرکے عوام کو براہ راست ریلیف دیا گیا ہے، عوام کے کندھوں سے مجموعی طور پر 200 ارب روپے کا بوجھ کم کیا گیا ہے جو بہت بڑا ریلیف ہے، ابتدائی طور پر ضلع کے 19 مقامات سے زائد پوائنٹس پر سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس پوائنٹ پر آٹا کی فروخت زیادہ ہو وہاں آٹا کا کوٹہ فوری بڑھایا جائے، شہریوں کو سستا آٹا آسانی اور باعزت طریقے سے فراہم کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسی شہری کو سستے آٹا کی فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو میرے آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کو حکومتی نرخوں پر کھاد کی فراہمی کے حوالے سے کھاد شاپس کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے کھاد کی رسد و طلب کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اسلم بھی ہمراہ تھے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں