ٹوبہ ٹیک سنگھ، پولیس میں بھرتی ہونیوالوں میں تقرری لیٹر تقسیم کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:32

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئے بھرتی ہونے والے 161ریکروٹس کنسٹیبلان، لیڈی کنسٹیبلان میں تقرری لیٹر تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ تھے،ڈی پی او صادق علی ڈوگر ،ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رحمان قادر خاں نے ریکروٹس کنسٹیبلان میں تقرری لیٹر تقسیم کئے ، اس موقع پرڈی پی او صادق علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرٹ پر بھرتی ہوکر آئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ساری سروس ایمانداری اور میرٹ پر سرانجام دیں گے، جرائم کے خاتمے اور مجرمان کی گرفتاری کے لئے آپ کوئی بھی سرگرمی کرتے ہیں تو محکمہ پولیس آپ کی پشت پر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں