ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد

پیر 14 اکتوبر 2019 15:32

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کے حکم پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمود ہارون کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا پریڈ میں ضلعی پولیس ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے دستوں نے سلامی دی ،ڈی ایس پی پٹرولنگ کی جانب سے بہترین ٹرن آئوٹ پر15پولیس افسران و ملازمان کوتعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازنے کی شفارش بھی کی گئی ،اس موقع پر انسپکٹر صفدر،لائن آفیسر،پی آر او، اور او ایس آئی بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈی ایس پی پٹرولنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران ، ملازمان فرائض کی ادائیگی میں پوری محنت و جانفشانی کا مظاہرہ کریں ،عوام والناس کے ساتھ خوش اخلاقی اور محبت کے ساتھ پیش آئیںتمام پولیس افسران و اہلکار اپنی صحت اور فٹنس پر خاص توجہ دیں ،دوران پریڈ میں نمایاں ہونے والی خامیوں کی نشاندھی کرتے ہوئے سی ڈی آئی محمد یونس اے ایس آئی کو خامیاں دور کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں