ْسرکار مدینہ کی تعلیمات کل عالم انسانیت کیلئے مینارہ نور ہیں‘صاحبزادہ پیر محمد افضال حسین

منگل 25 فروری 2020 13:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر محمد افضال حسین حسینی نقشبندی مجددی نے رانا فریاد علی خاں کی والدہ محترمہ کے ختم چہلم پرچک نمبر 299 گ ب میں اپنے خطاب میں کہا کہ سرکار مدینہ کی تعلیمات کل عالم انسانیت کیلئے مینارہ نور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ محمد ﷺ کی زندگی کا ایک ایک پہلو علم و حکمت سے لبریز ہے اور یہ ہم سب کیلئے نسخہ کیمیا ہے آج مت مسلمہ جن مسائل سے دوچار اس کی بنیاد ی وجہ قرآن و سنت سے روگردانی ہے ۔

صاحبزادہ پیر محمد افضال حسین حسینی نے محفل پاک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راتیخ عالم گواہ ہے قرآن کو ماننے والوں نے پوری دنیا پر مثالی حکومت کی ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات قرآن و سنت محمدی ﷺ کو عام کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس ختم چہلم کے موقع پرعلامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی اللہ کے احکامات اور پیارئے رسول ﷺکے بتائے طریقوں کی پیروائی میں آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہے ۔

تقریب میں حافظ محمد بلال ، محمد ندیم چشتی اور محمد سعید سلیم سلطانی نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیئے جبکہ خطیب جامع مسجد غوثیہ قاری محمد یوسف نے رانا فریاد علی خاں کی والدہ محترمہ،رانا وقار جج ، چیئرمین عشر زکوة کمیٹی رانا عثمان امتیاز، رانا عمیر امجد اور رانا عبدالرحمن کی نانی جان کے ایصال ثواب کیلئے دعا ئے مغفرت کروائی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں