خریدار کو پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت

منگل 25 فروری 2020 13:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے پھلوں اور سبزیوںکی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کے لیے علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوٹوبہ وقار قریشی نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈزمیں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریداروں سے ریٹ معلوم کیے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دیجانے والی بولیوں کا جائزہ لیا ڈی پی او ٹوبہ نے پیاز کی بوریوں کے وزن کو کنڈے کے ذریعے تول کر چیک کیا تا کہ خریدار کو پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

ڈی پی او ٹوبہ نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں سے بلاجواز نہ بڑھنے دیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہاکہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قیمتیں کنٹرول میں ہوں اور قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو ۔اس موقع پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد زاہد اور پی آر او محمد عطاء اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں