ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں دو جواں سالہ بیٹوں سمیت جاں بحق

ہفتہ 25 دسمبر 2021 14:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2021ء) :ٹریکٹر ٹرالی کی      ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں اپنے دو جواں سالہ بیٹوں   ہمراہ جاں بحق ہوگئی،حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ رجانہ کے نواحی گائوں 289گ ب کے رہائشی دو نوجوان سگے بھائی آصف اور کاشف اپنی والدہ کوثر بی بی کے ہمراہ شہر کی جانب جارہے تھے،  شدید دھند کے باعث نظر نہ آنے کی وجہ سے لنک روڈ پر سامنے سے آنے والی ٹرالی کے نیچے آکر بری طرح زخمی ہو گئے اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں ماں بیٹے موقع پرہی جاں بحق ہو گئے،اطلاع ملنے پر تھانہ رجانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ریسکیوکی ٹیم نے جاں بحق افراد کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں