عمران خان کی نالائقیوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ،عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئے،چوہدری مظہر اقبال

پیر 23 مئی 2022 16:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) عمران خان کی نالائقیوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ،عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چوہدری مظہر اقبال کاہلوں ،ذوالفقار علی ناصر بھٹواور رضا الحق جیالہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ اب بھی عمران خان قوم کا بیوقو ف بنا رہا ہے اور ملک میں افرا تفری ،انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اب سمجھ چکی ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملک خزانے پر ہی نہیں بلکہ ڈائریکٹ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے آج ڈالر کی اونچی اڑان عمرانی ٹولے کی نااہلی اور لوٹ کھسوٹ کے باعث ہے۔انہوں نے عمران خان کی طرف سے جلسوں میں نازیبا الفاظ کے استعمال کی بھی شدید مذمت کی ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں