فیض آباد دھرنے کے اختتام کا خوش آئند ہے، آصف عباس کاٹھیا

حکومتی غفلت کے باعث پورے ملک میں زندگی کا پہیہ جام ہو ا،تشدداورقیمتی جانوں کے ضیاع کے بغیر بھی معاملہ کافی پہلے حل کیا جاسکتاتھا، صحافیوں سے گفتگو

منگل 28 نومبر 2017 21:39

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء) انصاف لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر آصف عباس کاٹھیا نے کہاہے کہ فیض آباد دھرنے کے اختتام کا خوش آئند ہے۔حکومتی غفلت کے باعث پورے ملک میں زندگی کا پہیہ جام ہوگیاتھا،تشدداورقیمتی جانوں کے ضیاع کے بغیر بھی معاملہ کافی پہلے حل کیا جاسکتاتھا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر رکھ کراور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکے حکومت قوم کو دقت سے بچا سکتی تھی۔

سچ یہ ہے کہ حکومت نے ابتداء ہی سے معاملے کے بارے میں انتہائی غلط انداز اختیار کیا۔پورے معاملے پر حکومتی ناکامیوں کی فہرست انتہائی طویل ہے۔حکومت نے انتہائی مشکوک انداز میں ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی اور سب کمیٹی کے اراکین کو اس حوالیسے حکومت نے کوئی نوٹس نہیں دیا۔دونوں کمیٹیوں کے کسی بھی اجلاس میں کبھی بھی اس پر بحث نہیں کی گئی۔

اجلاسوں کی محفوظ کارروائی اس حقیقت کی گواہی دے گی۔کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی گئی نہ ہی کبھی اس پر بحث ہوئی۔معاملے پر راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ کو چوبیس گھنٹوں میں آناتھا۔بارہا مطالبات کے باوجود تاحال یہ رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔فیض آباد میں ناکام آپریشن کے نتیجے میں لوگوں کی زندگیاں ضائع ہوئیں۔ناکام آپریشن سے سینکڑوں شہری زخمی ہوئے اور املاک تباہ ہوئیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں