جدیدطریقہ کاشت کاری سے کسانوں کومستفیدکئے بغیرفی ایکڑپیداوارمیں اضافہ ممکن نہیں ہو سکتا،گورنر پنجاب

اتوار 8 اپریل 2018 22:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیروترقی میں زراعت کا کردارنہایت کلیدی ہے تاہم جدیدطریقہ کاشت کاری سے کسانوں کومستفیدکئے بغیرفی ایکڑپیداوارمیں اضافہ ممکن نہیں ہو سکتا،انہوں نے یہ بات پنجاب حکومت کی طرف پاکستان بھر میں فصلوں کے مقابلہ جات میں بہترکارکردگی پر تقسیم انعاما ت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،سیکرٹری زراعت محمد محمود اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی،انہوں نے کہا کہ کسانوں کو دی جانے و الے زرعی آلات سے فی ایکڑپیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ حاصل کیاجاسکتاہے جس سے نہ صرف کاشتکار اورکسان خوشحال ہوں گے بلکہ ملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے اورہماری برآمدات میںخاطر خواہ اضافہ ہوگا، تقریب میں بتا گیا کہ ان مقابلہ جات میں کینوں،امرود ، آم،کپاس ،چاول اور مکھئی کی فصل کاشت کرنے والے کاشتکاروں نے حصہ لیا ،کینوں کے مقابلہ میں ضلع بھر سے بہاولپور نے اول اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے دوسری اور تیسری پوزیشن بھی حاصل کی جبکہ ضلع بھر کے کینوں کے مقابلہ جات میں معرد ف کاشتکار چوہدری فقیر محمد نے اول پوزیشن حاصل کی ، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بلا سود قرضوں ، کھاد بیج کی فراہمی کے علائوہ فصلوں کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر والے کاشتکار وں کو کروڑوں روپے کی زرعی مشینر ی کے انعامات دے کر کسان دوست کا حق ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں