ٹوبہ ٹیک سنگھ، مسلم لیگ ن کا پاور شو،عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر پہنچائیں گے ، پارٹی امیدواران

جمعرات 19 جولائی 2018 23:37

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ ن کا پاور شو ،کارکنوں کا ترانوں پر بھنگڑا ،عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر پہنچائیں گے ، مسلم لیگی امیدوار جنید انوار چوہدری ن لیگ الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی،عوامی اجتماع سے خطاب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ کمال چوک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پاور شو کیا گیا جس میں مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 112سابق وفاقی وزیر موصلاات حاجی جنیدانوار اور امیدوار پی پی 121سے چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ کامیاب ہو کر تمام بنیادی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچاوں گا۔عوامی خدمت کے لئے دن رات ایک کروں گا۔ہماری خاندانی روایت ہے کہ ہم نے ہمیشہ فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔انہوںمزید کہا کہ ن لیگ اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی۔اس موقع پر نوجوانوں پارٹی ترانوں پر بھنگڑا ڈال کر کارکنوں کا لہو گرمایا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں