ٹوبہ ٹیک سنگھ،انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدارآمد کو سو فیصد یقینی بنا ئیں گے،ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد

جمعرات 19 جولائی 2018 23:39

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزادنے جنرل الیکشن کے سلسلہ میں ا لیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدارآمد کو سو فیصد یقینی بنا ئیں گے اورضابطہ اخلاق خلاف ورزی کی کسی صورت برداشت نہیںجائے گی، ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزادنے ضلعی مانیٹرنگ آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر ضلع بھر کی مانیٹرنگ ٹیمیں کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی نہایت دیانت دار ی اور غیر جانبداری سے سرانجام د یں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزادنے مزید کہا کہ انتخا بی مہم اور پولنگ ڈے پربہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے ، تمام سیاسی پارٹیز ہوائی فائرنگ،آتش بازی سے گریز کریں بلکہ اپنے علاقہ کے امن و عامہ کو برقرار رکھیں،شکایات کی صورت میں بلا امتیاز اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، اس موقع پر ڈی سی احمدخاور شہزاد نے امیدوارن قومی و صوبائی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ ،ریاض فتیانہ،سونیا علی رضاء، حاجی محمد اسحاق،اُسامہ حمزہ،خالد بشیر،عبدالقدیر اعوان،محبوب سبحانی گجر،ڈاکٹر عطاء اللہ اور چیئرمین یوسی31شاہد عباس کو شوکاز نوٹس جاری کئے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں