ٹوبہ ٹیک سنگھ،نواحی گائوں دیوی داس پور میں کسی خاتون نے ووٹ نہ ڈالا

گائوں دیوی داس پور میں خواتین ووٹر کی تعداد 860ہے لیکن حلقے میں کسی خاتون نے بھی ووٹ نہیںڈالا

بدھ 25 جولائی 2018 21:18

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) عام انتخابات2018کیلئے گزشتہ روز ملک بھر میں پولنگ ہوئی ،مگر ایک ایسا بھی گا?ں ہے جہاں کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گا?ں دیوی داس پور میں کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے موقع پر ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں اور اس موقع پر خواتین کی جانب سے بھی خاص جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔جہاں دیر بالا میں خواتین پہلی بار ووٹ ڈالنے نکلی ہیں وہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خواتین نے ووٹ نہیں ڈالا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گائوں دیوی داس پور میں خواتین ووٹر کی تعداد 860ہے لیکن حلقے میں کسی خاتون نے بھی ووٹ ڈالا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں