تھانہ گوجرہ کے علاقہ میں ایک شخص نے گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا‘ ایک خاتون جاں بحق‘ تین افراد بری طرح جھلس گئے

جمعہ 14 ستمبر 2018 00:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں ایک شخص نے گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر گوجرہ کے نواحی گائوں چک نمبر92ج ب میں لڑکی کو ہراسان کرنے پر گاؤن سے نکالے جانے والے نوجوان صفدر نے لڑکی کے گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے اہل خانہ کے چہروں اور منہ میں تیزاب ڈال دیا،تیزاب ڈالنے سے لڑکی کی والدہ سکینہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ،لڑکی کا باپ انور،دو کمسن بھائی سات سالہ عادل،آٹھ سالہ محسن بری طرح جھلس گئے،ملزم تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا،پتہ چلنے پر گائوں کے لوگوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا،جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،پولیس کے مطابق ملزم کو اس بات کا رنج تھا کہ معززین گائوں نے متاثرہ خاندان کی بچی کو ہراساں کرنے کی وجہ سے ملزم کو ایک ماہ قبل گائوں بدر کردیا تھا،تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں