محرم ا لحرام کے سلسلہ میں محکمہ سول ڈیفنس کی سیکورٹی اہلکاروں کیلئے ٹریننگ ورکشاپ

جمعہ 14 ستمبر 2018 00:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے سول ڈیفنس سیکورٹی اہلکاروں کے لئے سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں سی ٹی ڈی کی جانب سے اویس ورک،احساس اداروں کی جانب سے محمد اصغر، انوارالحق اور سول ڈیفنس کی جانب سے کمانڈر بم ڈسپوزل مقصوداحمد،انسٹرکٹر محمد شکور،حافظ شکیب نے سول ڈیفنس سیکورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی کے بارے میں اگاہی دی گئی، اس موقع پر انسٹرکٹر محمد شکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم ا لحرام کے حوالے سے ڈیوٹی پلان جاری کر دیا گیاہے ،جس کے مطابق سول ڈیفنس کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

انسٹرکٹر محمد شکور ،کمانڈر بم ڈسپوزل مقصوداحمدکا عاشورہ محرم کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا بھی معائنہ کیا اور انہوں نے ماتمی جلوس و مجالس کے داخلی اور خارجی راستوں پرسول ڈیفنس کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیاگیا ، اس موقع پرسول ڈیفنس کی طرف سے ڈیوٹی دینے والے اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد شکور نے کہا کہ حساس مقامات پر نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سول ڈیفنس پوائنٹ قا ئم کر دیئے گئے ہیں۔

تاکہ بروقت کسی نا خوشگوار واقع پر فوری کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ محرم ا لحرام کے موقع پرضلع بھر میں55 سے زائدسول ڈیفنس اہلکاران اپنے فرائض سر انجام دیں گے اورتمام مجالس پر بم ڈسپوز ل اسکارڈالرٹ رہیں گی تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میںبروقت اور بہتر طور پر مدد فراہم کی جا سکے۔ اس سلسلے میں انسپیکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو کہ سٹاف اور انکی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔جس کی نگرانی سول ڈیفنس آفیسررانا محمد عباس خود کریں گے ۔ اس کے علائوہ سول ڈیفنس کنٹرول روم سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں