شاہراہوں پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124پر کال کریں، ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس

بدھ 5 دسمبر 2018 16:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) شاہراہوں پر لوگوں کے جان ومال کی حفاظت اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں انہیں فوری مدد فراہم کرنے کی خاطر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اہلکار پوری تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،شاہراہوں پر پٹرولنگ پوسٹوں کے قیام اور پٹرولنگ کے باعث جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ گشت پر مامور پنجا ب ہائی وے پٹرول اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،تاکہ محفوظ اور پر امن معاشرہ تشکیل پاسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مظہر فاروق سدھانہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں شاہراہوں کی حفاظت کیلئے پٹرولنگ پولیس اہلکار کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔مظہر فاروق سدھانہ نے کہا کہ شہری مین شاہراہوں پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124پر کال کریں،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اہلکار فوری رسپونس دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں