ٹوبہ ٹیک سنگھ، پولیس کے تین افسرا تبدیل، انکوائری کمیٹی قائم

جمعرات 6 دسمبر 2018 19:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ پولیس کے اکاؤنٹنٹ اسرار احمد،ایم ٹی او رانا محمد اسلم اور پولیس پمپ کے انچارج حاجی محمد اسلم کو تبدیل کر تے ہوئے انکے خلاف انکوائری کمیٹی بنا دی ہے، مذکورہ ملازمین عرصہ دراز سے ان عہدوں پر تعینات تھے،اور ان کے خلاف کئی شکایات تھیں ،جبکہ انکی جگہ اچھی شہرت کے حامل پولیس ملازمین عادل فراز کو فیصل آباد سے بطور اکاؤنٹنٹ پولیس ٹوبہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر فاروق کو ایم ٹی او اور غلام مصطفی کو انچارج پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں