گورنمنٹ گرلز ایلمنیٹری سکو ل چک نمبر 341 گ ب کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) گورنمنٹ گرلز ایلمنیٹری سکو ل چک نمبر 341 گ ب میں 6 لاکھ پچیس ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے آغاز پر تلاوت قرآن کلاس ہشتم کی طلبہ زنیرہ نوید نے کی جبکہ نعت کلاس ہشتم کی طلبہ اقراء محمود نے پڑھی، افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ اور چوہدری فقیر محمد نے کہا کہ حکومت نے تعلیم وصحت کی بہترین سہولیات دیہی علاقہ میںپہنچاکر مثالی کام کیا ہے ،ضلع میں تعلیمی معیار صوبہ بھرمیں کسی سے کم نہیں ہے، اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ راحیلہ جمیل،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کھیکھا بنگلہ مرکز محمد عمر،اساتذہ ،طلبہ ،والدین کی کثیر تعداد موجود تھی، مہمانان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ اور چوہدری فقیر محمد نے نئے تعمیر ہونے والے کلاس روم ،برآمدہ اور گارڈ روم کا افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں