جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ شہریوں کا بھرپور تعاون انتہائی ناگزیر ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر

منگل 11 دسمبر 2018 20:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ نومبر کے دوران ضلع بھر میں مختلف نوعیت کے 604مقدمات درج کرکی109اشتہاریوں ،26عدالتی مفرور وں اور687 دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈی پی او صادق علی نے بتایا کہ ضلعی پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی64لاکھ 87ہزار 240روپے مالیت کا مال مسروقہ طلائی زیورات ،مویشی وغیرہ برآمد کیے،جبکہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کی29 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سی4عدد بندوقیں،23عدد پسٹلز،2عدد رائفلیں،اور 126روندبرآمد کیے ،منشیات کی92 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 64 کلو 584گرام چرس،8کلو 518گرام ہیروئن ،2001 لیٹر شراب اور 04عدد شراب کی چالو بھٹیاں،لاہن 180 لیٹر برآمد کیا ،قمار بازی کے پانچ مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سی41820 روپے ریکور کئے ،ڈی پی اوصادق علی ڈوگر نے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل قلع قمع کی خاطر اپنے فرائض پوری ایمانداری اور تندہی کے ساتھ انجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ شہریوں کا بھرپور تعاون انتہائی ناگزیر ہے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں