ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرعام قتل کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرنے میں پولیس ناکام

بدھ 16 جنوری 2019 18:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نوجوان علمی و ادبی شخصیت میاں عاطف اقبال کو سرعام ناحق قتل کرنے والے بااثر ملزمان کو پولیس گرفتار نہ کرسکی ،ملزمان کی دوسرے بھائیوں کو بھی قتل کی دھمکیاں ،تفصیلات کے مطابق دی ہوپ انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او میاں عاطف اقبال عید الفطر کے روز اپنی کسی عزیز کو ملنے کیلئے کار پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ ملزمان عمران اکرم،مبیل عباس،شجر شاہ اور احمد پیارا وغیرہ نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر انکی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی،جس کے نتیجہ میں میاں عاطف اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ 302ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 306/18درج تو کرلیا ،مگر بااثر ملزمان کو بے گناہ قرار دینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،اور مدعی مقدمہ اور اسکے بھائیوں کو قتل کی دھمکیاں دیکر ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس بااثر ملزمان کے ساتھ مکمل طور پر ساز باز ہے،اشتہاری ملزمان شہر میں سرعام گھوم رہے ہیں،لیکن ٹوبہ پولیس انہیں گرفتار کرنے سے گریزاں ہے،مقتول کے بھائی عاقب اقبال اور آصف اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں