کامونکے،مبینہ طور پر سٹی پولیس کے تشدد سے ساٹھ سالہ شخص ہلاک

ہفتہ 16 مارچ 2019 21:17

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) مبینہ طور پر سٹی پولیس کے تشدد سے ساٹھ سالہ شخص ہلاک ہوگیا،بتایاگیاہے کہ لائن پار گلہ امام بارگاہ والے کے رہائشی ساٹھ سالہ حکیم صابر جو کہ مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتا تھا جس کی گرفتاری کے لئے تھانہ سٹی پولیس نے اس کے گھر میں ریڈکیا اور اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئی جس پر حکیم صابر کمرے میں چھپ گیا تو پولیس نے اس کو ڈھونڈ کر مبینہ طور پر وہاںہی تشدد کرنا شروع کردیا جس سے وہ شدید تشدد کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،مقتول کے ورثانے بتایاکہ پہلے رات گئے سٹی پولیس اس کو گرفتارکرنے کے لئے آئی تھی مگر ہم نے پچیس ہزارروپے دے کر بھیج دیا آج آکر مزید رقم کا مطالبہ کررہے تھے اورنہ دینے پر تشد دکیا ہے ،اطلاع ملنے پر اے ایس پی کامونکے فاروق احمد بجارانی موقع پر پہنچ گئے ،جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ انہوں نے تشددنہیں کیا اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے تاہم اعلیٰ افسران تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کررہے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں