ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تالاب میں گر کر ماموں بھانجے کی ہلاکت پر ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید کا نوٹس

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:17

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تالاب میں گر کر ماموں بھانجے کی ہلاکت پر ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے ایم ایس ڈاکٹر محمد خالد اور لاجسٹک آفیسر سمیرا ناز کو سرنڈرکرکے انکی خدمات کو صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کے سپرد کردی ہیں ،واضح رہے کہ چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے احاطہ میں موجود گہرے تالاب میں ڈوب کر کسی عزیز کی تیمارداری کیلئے آئے ہوئے چالیس سالہ محمد شفیق اور اسکے کمسن بھانجے کی موت واقع ہوگئی تھی ،جس پر اعلیٰ افسران کی طرف سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مذکورہ ابتدائی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ، اور دونوں افسران کو سرنڈر کرکے انہیں صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،جبکہ ایم ایس ڈاکٹر محمد خالد نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں تمام انتظامی امور کی ذمہ داری پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی کی ہے ،موجودہ قوانین کے مطابق ایم ایس ہسپتال کے تعمیراتی انتظامی امور میں دخل نہیں دے سکتا ،جبکہ تالاب ان کے ایم ایس تعینات ہونے سے کئی سال قبل ہسپتال کی تعمیر کے وقت سے بنا ہوا ہے ، جب تالاب تعمیر کیا گیا اس وقت اسکی تمام صورتحال مد نظر رکھی جانی چاہیے تھی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں