ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

پیر 7 اکتوبر 2019 18:31

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) پنجاب لینڈ ر یکارڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع بھر کے کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپنے فرائض سر انجام دینے والے افسران و ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب لینڈ ریکارڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میاں عثمان سعید ، عمران ساہی ،انجم بلوچ ،طیب بشیر ،محمد تبسم رضا ،عمران افضل سمیت دیگر رہنمائوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ منصوبہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ،جو کہ ہمارے ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ،جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے حکام نے گزشتہ کئی سالوں سے ملازمین کو مستقل نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا جو کہ سرا سر زیادتی ہے ،انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کم تنخواہوں میںگزر بسر انتہائی مشکل ہوگیا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو مستقل کرکے انکی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں