ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پولیس نے لوگوں سے زبردستی رقم چھیننے والا گروہ گرفتار کرلیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:09

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے لوگوں سے زبردستی رقم چھیننے والا گروہ گرفتار کرلیا، محمد کامران ولد محمد اقبال سکنہ چک 713 گ ب نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ رقم مبلغ7لاکھ 25ہزار روپے انڈہ بروکر محمد اقبال سے وصول کر کے بسواری موٹرسائیکل HBLبینک رجانہ روڈ ذیشان کالونی جارہا تھا کہ پیچھے سے منڈی موڑ کے قریب 02کاروں پر سوار نامعلوم افراد نے مجھے زبردستی روک لیا اور مجھ سے رقم مبلغ 7لاکھ 25ہزار روپے چھین لی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع پر ناصر نواز DSP/SDPOکمالیہ نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیاجس پر SHOتھانہ سٹی کمالیہ معہ محمد عامر SI، محمد سلیم ASIہمراہ پولیس ٹیم ملزمان کا فوری تعاقب کیا اور رقم چھیننے والے 05ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 03کس ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان سے مسروقہ رقم 5لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف FIRکا اندراج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش کے لئے ریڈ کئے جارہے ہیں۔ DPOٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کاروائی پر انہیں شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں