سید تنویر مرتضیٰ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:09

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء)صوبائی حکومت نے سید تنویر مرتضیٰ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا ہے ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) کی آسامی گزشتہ تین سال سے لگاتار خالی چلی آرہی تھی ،جس پر مختلف اوقات میں ضلع کے مختلف افسران کو اس کا اضافی چارج دیا جاتا رہا ،تاہم سید تنویر مرتضیٰ نے بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی ہے ،سید تنویر مرتضیٰ اس سے قبل بھی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں