ٹوبہ ٹیک سنگھ ،تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر ، میاں بیوی سمیت 9افراد شدید زخمی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:54

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے میاں بیوی سمیت 9افراد شدید زخمی ہوگئے ،ٹوبہ جھنگ روڈ پر چک نمبر 325ج ب (دلم) کے قریب شہر کی طرف آتی ہوئی تیز رفتار کار نمبری ایل ای بی 8411کے ڈرائیور نے اپنے آگے جاتے ہوئے موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر مار دی ،جس کے نتیجہ میں کار اور رکشا دونوں تباہ ہوگئے ،جبکہ میاں بیوی اور تین خواتین سمیت 9افراد شدید زخمی ہوئے ، جن میں 22سالہ عاطف ولد ارشد اسکی بیوی 21سالہ گلشن ،28سالہ مسرت زوجہ آصف ،50سالہ افتخار ولد بابو ،43سالہ امداد علی ولد تاج محمد ،70سالہ ہدایت ولد مہنگا ،22سالہ زبیر ولد ظہیر ،60سالہ فاروق ولد سلطان اور 40سالہ منور بی بی زوجہ مشتاق شامل ہیں ، زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا ،جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں