ٹوبہ ٹیک سنگھ،شہر یوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ا نتظامیہ اقدامات اٹھائے ،مجلس رفاہ عامہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:54

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) شہر یوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور شہر بھر سے گندگی کے ڈھیروں کی مناسب طریقے سے تلفی کو یقینی بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی انتظامیہ ٹھوس عملی اقدامات کرے ،تعلیمی اداروں اور قبرستانوں کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر اور سیوریج ملے گندے پانی کی سپلائی شہریوں کیلئے اذیت ناک پریشانی بنے ہوئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس رفاہ عامہ (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں مجلس رفاہ عامہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی فضل احمد ،جنرل سیکرٹری شبیر احمد ڈوگر ،سنیئر نائب صدر شیخ عامر فیاض ،سیکرٹری مالیات چوہدری محمد انور ،نائب صدر رانا مخدوم صابر ،جوائنٹ سیکرٹری ریاض احمد ،محمد سفیان ،رانا ذیشان تجمل اور وحید الرحمن سمیت عہدیداروں اور اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے شہر سے آوارہ کتوں کی تلفی کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا ،جبکہ انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر بھی اقدامات کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا ،مجلس رفاہ عامہ کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میںا نتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں ،اور اس سلسلہ میں انفرادی طور پر بھی اپنے گھروں اور ارد گرد میں عملی اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں