کار،موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:08

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ٹوبہ جھنگ روڈ پر چک نمبر 325ج ب (دلم) کے قریب کار اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 70سالہ ہدایت ولد مہنگا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا ،جبکہ تین زخمیوں فاروق، منور بی بی اور زبیر کو انکی تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹرز نے انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا۔

(جاری ہے)

متوفی ہدایت کی نعش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں