ٹوبہ ٹیک سنگھ، بازیاب ہونیوالا بچہ علاج کے بعد ورثا ء کے حوالے، عوامی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین

منگل 15 اکتوبر 2019 18:56

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ بخشی پارک سے اغواء ہونے والا 3سالہ بچہ محمد حسن ولد عبدالرحمٰن جو کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی طرف سے نیم مردہ حالت میں بازیاب کروایا گیا تھا کو فیصل آباد ا لائیڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو کر ڈی پی او وقار قریشی نے اپنے ہمراہ بحفاظت ہسپتال سے اس کے گھر محلہ بخشی پارک ٹوبہ میں خیر و عافیت سے پہنچا کر محمد حسن کو اس کے والدین کے حوالے کیااس موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں اور اہل محلہ نے ڈی پی او ٹوبہ اور ان کی ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا شہریوں نے پنجاب پولیس زندہ باد اور ڈی پی او ٹوبہ زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر ڈی ایس پی صدر نعیم عزیز سندھو بھی ہمراہ تھے، شہریوں نے ڈی پی او ٹوبہ اور ان کی ٹیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ،امن و امان قائم رکھنا اور ان کو خوشی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے شہریوں کی خوشی میں ہمیں اپنی خوشی محسوس ہوتی ہے، یہی بات ہمارے لیے باعث فخر ہے ،بچے کے والدین نے آئی جی پنجاب عارف نواز خان،آر پی اوفیصل آباد غلام محمود ڈوگر ،ڈی پی اوٹوبہ وقار قریشی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں