وقار قریشی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا

منگل 25 فروری 2020 13:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) وقار قریشی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا پریڈ میں ضلع پولیس ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے دستوں نے سلامی دی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی،ڈی ایس پی ٹریفک محمدسعید،اور ڈی ایس پی کمالیہ ظفر اقبال بھی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ تھے۔

ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے بہترین ٹرن آئوٹ پرشرکاء پریڈ میں سی19ملازمان پولیس کوتعریفی سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازاگیا۔ اس موقع پر وقار قریشی ڈسرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے ڈسپلن ، فٹنس اور پولیس ورکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

DPOٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ پولیس افسران ، ملازمان فرائض کی ادائیگی میں پوری محنت و جانفشانی کا مظاہرہ کریں دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہوگئیں ہیں ۔

پولیس ملازمین کبھی بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں عوام الناس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں جرائم کا سدباب ، معاشرے میں اموامان اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ذمہ داریاں ہیں پولیس اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویوں میں مزید بہتری لانا ازحد ضروری ہے۔ عوام والناس کی مشکلات اور مسائل کا مداوا اور انکی دادرسی پولیس ورکنگ کا بنیادی اصول ہے۔ تمام پولیس افسران و اہلکار اپنی صحت اور فٹنس پر خاص توجہ دیںاس کے ساتھ ساتھ روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنا ئیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں