ٹوبہ ٹیک سنگھ، پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ، 19ملزمان گرفتار کرلئے

جمعرات 27 فروری 2020 23:55

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان گرفتار کرلئے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 25 لیٹرشراب، 30لیٹر لاہن معہ چالو بھٹی، 300عدد پتنگیں معہ 2عدد ڈور کی چرخیاں ،844گرام چرس ، 6 عدد پسٹل 30بور معہ 29عدد گولیاں ، تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم 4000روپے برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی کی گئی۔

سرکل ٹوبہ ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو کی سربراہی میںایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ اظہر خان ایس ئی معہ محمد ارشد اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملز م محمدافضال کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 3ضرب گولیاں برآمد کیا ۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں محمد ارشد اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نوید ولد حنیف کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ 3ضرب گولیاں برآمد کیا۔

اسی طرح ایس ایچ تھانہ صدر ٹوبہ انسپکٹر ممتاز حسین معہ محمد نعیم اقبال اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوتے ملزم ساجد حسین کو قابو کیا جس کے قبضہ سی119گرام چرس برآمد ہوئی۔اس کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر اختر سعید معہ جیون خان ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے تیار بیٹھے 4کس ملزمان سفیان ،پرویز،عدنان اور لیاقت علی وغیرہ کو اسلحہ سمیت قابو کیا جن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 3عدد پسٹل30بور معہ 18ضرب گولیاں برآمد کیے ۔

دوسری کاروائی میں محمد ناصر اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر ولد فلک شیر کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 25لیٹر شراب،30لیٹر لاہن معہ چالو بھٹی برآمد ہوا۔ ایک اور کاروائی میں محمد ناصر اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے کروائی کرتے ہوئے ملزم اجمل خان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ 5ضرب گولیاں برآمد کیا جن پر مقدمات درج رجسٹر کیے گئے۔

سرکل کمالیہ ڈی ایس پی ظفر اقبال ڈوگر کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر غلام شبیر معہ وارث علی اے ایس آ ئی وملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نوید کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 300عدد پتنگیں اور 2عدد چرخیاں ڈور برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں محمد کاشف مشتاق اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت ملزم محمد زمان کو مشکوک پا کر چیک کیا جس کے قبضہ سے 120گرام چرس برآمد ہوئی ۔

ایک اور کاروائی میں عبدالغفار ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اشرف کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 110گرام چرس برآمد ہوئی ۔اسی طرح ایک کاروائی کے دوران محمد کاشف مشتاق اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محرم علی کو مشکوک پا کر تلاشی لی جس کے قبضہ سے 140گرام چرس برآمد ہوئی۔ایک اور کاروائی میں عبدالغفار ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نصیر احمد کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 115گرام چرس برآمد ہوئی ۔

اسی طرح ایس ایچ اوتھا نہ صدر کمالیہ شبیر احمد ایس آئی معہ محمد سلیم ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد کو قابو کیا جس کے قبضہ سی240گرام چرس برآمد ہو ئی جن پر مقدمات درج رجسٹر کیے گئے۔سرکل گوجرہ ڈی ایس پی خالد رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ فضل عباس معہ شہباز احمد اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم 4کس ملزمان محمد اشرف ولد بشیر قوم اوڈھ سکنہ 158گ ب وغیرہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگائی گئی رقم000 4 روپے برآمد ہوئی جن پر مقدمات درج رجسٹر کیے گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں