ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر24گھنٹوں میں 16ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 19:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) سرکل ٹوبہ۔ ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ وسیم اسلم ایس آئی معہ محمد یٰسین ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے عدیل ولد طاہر سعید کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1460گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں رفاقت علیASIمعہ ملازمان پولیس نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم فیصل اختر ولد اختر علی کو چیک کیاجس کے قبضہ سے 2200گرام چرس بر آمد ہوئی۔

اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران محمدرفیقASI معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان مسیح کو مشکوک پا کر چیک کیاجس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ریوالور 32بور معہ 3ضرب گولیاں بر آمد ہوا۔ایک اور کاروائی کے دوران محمدرفیقASIمعہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم دانیال مسیح کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ریوالور32بوربرآمد کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ مظہر حسین ایس آئی معہ علی عمر ایس آئی وملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان خالد حسین اور کاشف کو قابو کیا جن کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح ایس ایچ او رجانہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمد شفیق اے ایس آئی اور محم دسلیم ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان رحمت علی اور ظفر علی کو قابو کیا جن کے قبضہ سے 5لیٹر شراب اور 260گرام چرس برآمد ہوئی۔

سرکل کمالیہ،ڈی ایس پی فرخ سہیل کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ وسیم سرور اے ایس آئی اورمحمد فاروق اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے 4کس ملزمان کو قابو کیا جن کے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان ایس آئی معہ محمدسلیمASIاور غلام رسول اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2کس ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سی10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

سرکل گوجرہ، ڈی ایس پی افتخار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر ظفر اقبال معہ محمد ادریس ایس آئی اور عامر ظہور اے ایس آئی و ملاز مان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئی2کس ملزمان شہباز اور عادل کو قابو کیا جن کے قبضہ سی1320گرام اوراسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ 5ضرب گولیاں برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں