ٹوبہ ٹیک سنگھ،گن پوائنٹ پر مویشی چھیننے والے بین الاضلاعی گینگ کے 2ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

ملزمان سے وارداتوں میںچھینے گئے 5عدد بکرے بکریاں، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار اور نا جائز اسلحہ برآمدکرلیاگیا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:44

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) گن پوائنٹ پر مویشی چھیننے والے بین الاضلاعی گینگ کے 2ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کرلئے گئے ،ملزمان سے وارداتوں میںچھینے گئے 5عدد بکرے بکریاں، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار اور نا جائز اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر مویشی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آئوٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ انسپکٹر اکبر حیات ،شوکت علی اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنے فرائض منصبی خالصتاٌ فروفیشنل طریقے سے ادا کرتے ہو ئے پنجاب بھر میں اسلحہ کے زور پرمویشی چھیننے کی وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی گینگ کے 2ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میںکلیم اللہ گینگ کے ارکان 1۔

(جاری ہے)

سرغنہ گینگ کلیم اللہ ولد نامدار قوم ماہنی سیال سکنہ167ج ب علاقہ تھانہ موچی والا ضلع جھنگ2۔نورمحمد ولد ماچھیا قوم ماچھی سکنہ167ج ب علاقہ تھانہ موچی والا ضلع جھنگ شامل ہیںجن کے قبضہ سی(5عدد بکرے بکریاں، نقدی 30ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار مہران نمبریLEE9973 برنگ گرے، اور اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور معہ 20گولیاں) برآمدہوئیں ۔

ملزمان نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے مقدمات بھی درج ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر503بجرم 392ت پ تھانہ صدر ٹوبہ درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ نواں لاہور کے مقدمہ نمبر 42/19، 37/20تھانہ چٹیانہ کے مقدمہ نمبر، 329/19، 6/20،20/20،ضلع خانیوال کے مقدمات نمبر150/18،10/19، 15/19،18/19،42/19،اور ضلع جھنگ کے مقدمات نمبر72/16اور13/18تھانہ وریاموالا اور موچی والا میں راہزنی،چوری، ہائوس رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں