ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ ،ظلم اور بربریت کیخلاف 27اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:45

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ ،ظلم اور بربریت کے خلاف 27اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کی ،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری،چیئرمین اینٹی نارکوٹکس چوہدری رمضان پرویز، چیئر مین اوورسیز پاکستان کمیٹی میاں نوید عالم ،سابق ایم پی اے بریگیڈئر ( ر) چوہدری محمد اکرم، سی او ایجوکیشن آفتاب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزحق نواز ،سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل،صدرانجمن بہبود مریضاں میاں عبدالستار، صدر انجمن رفاہ عامہ حافظ حفیظ الرحمن، صاحبزادہ حمید الدین رضوی، پیر شمس الزمان قادری،چوہدر ی ظفر اقبال نمبر دار ،میاں محمد اکرم ،وحید انور کو کب ایڈووکیٹ ، پی ٹی آئی رہنمائوں، ممبران امن کمیٹی ،سرکاری افسران ،میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی کی شخصیات ،شہریوں اور سکولوں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر شرکا ء سیمینار نے فرانسیسی صدر کے توہین آمیز بیان اور پشاور میں مدرسہ پر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اس موقع پرکہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کرے پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بھارت کو ایک دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی دینا ہی ہوگی،ڈی پی او رانا عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی دلانے کے لیے اپنا حقیقی کردار ادا کرے وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں،شرکا ریلی نے قومی پرچم اور کشمیر کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں