ٹوبہ ٹیک سنگھ،گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،موبائل اور نقدی چھیننے والے صفدر نوناری ڈکیت گینگ کی3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

بدھ 25 نومبر 2020 21:29

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،موبائل اور نقدی چھیننے والے صفدر نوناری ڈکیت گینگ کی3ارکان سرغنہ سمیت گرفتارکرلئے گئے، ملزمان سے وارداتوں میںچھینے گئی2 موٹر سائیکل،موبائل فونز،1راس بھینس ،نقدی اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آئوٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل ٹوبہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز، ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ راشد اسلام ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنے فرائض منصبی خالصتاٌ فروفیشنل طریقے سے ادا کرتے ہو ئے ضلع بھر میں اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل ،نقدی،اور موبائل فون وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرنے والے صفدر نوناری ڈکیت گینگ کے 3ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میںصفدر نوناری گینگ کے ارکان 1۔

(جاری ہے)

محمد صفدر ولد ولی محمد قوم نوناری سکنہ سعید آباد قائم بھروانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ 2۔محمد آصف عرف آمش ولد محمد یٰسین قوم نوناری سکنہ چک نمبر330گ ب پیر محل3۔غلام حیدر ولد محمد نواز قوم نوناری سکنہ سعید آباد قائم بھروانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ شامل ہیںجن کے قبضہ سی(2عدد موٹر سائیکل،1راس بھینس ،2لاکھ 95ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور معہ15گولیاں) برآمدہوئیں ۔

ملزمان نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے مقدمات بھی درج ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ چٹیانہ کے مقدمات نمبر,352/20,299/20 364/20، 367/20، 368/20، 372/20،373/20 میںڈکیتی، راہزنی،چوری، روڈ رابری،مویشی چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں