ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار

بدھ 2 دسمبر 2020 19:00

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) ڈی پی او ٹوبہ کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھانہ پیر محل پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل موبائل اور نقدی چھیننے والے ڈکیت گینگ کی3ارکان گرفتار کر لئے ملزمان سے واردات میں چھینا گیا موٹر سائیکل،موبائل فونز،نقدی اور اسلحہ برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے پیر محل میں ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنے فرائض منصبی خالصتا? فروفیشنل طریقے سے ادا کرتے ہو ئے ضلع بھر میں اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل،نقدی،اور موبائل فون وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کیا جن میں 1۔

(جاری ہے)

محمد صفدر سکنہ جھنگ 2۔محمد آصف سکنہ پیر محل3۔غلام حیدر سکنہ جھنگ شامل ہیں جن کے قبضہ سے (موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور معہ15گولیاں) برآمدہوئیں۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نے 22.09.2020کی شب چک نمبر321گ ب کے قریب طارق پرویز سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اورموبائل فون چھیننا تسلیم کیا جس کا مقدمہ نمبر912/20پہلے ہی درج رجسٹر کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ ملزمان نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے مقدمات بھی درج ہیں۔

ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ پیر محل اور تھانہ چٹیانہ کے مقدمات نمبر912/20،,352/20,299/20 364/20، 367/20، 368/20، 372/20،373/20 میں ڈکیتی، راہزنی،چوری، روڈ رابری،مویشی چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں