ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی انسداد پولیو مہم تیسرے دن بھی جاری رہی

بدھ 2 دسمبر 2020 19:38

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے ضلع کو پولیو فری رکھنے کے عزم کیساتھ انسداد پولیو مہم تیسرے دن بھی جاری رہی ،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے شہر کے بس سٹینڈ پر پہنچ کر اچانک بچوں کو قطرے پلانے والی ٹیموں کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بچوں کو قطرے بھی پلائے،دریں اثنا انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی وائرس سے چھوٹے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے مہم کے دوران مقررہ ٹارگٹ کو ہرصورت سو فیصد یقینی بنایا جائے ،انسدادپولیو مہم کے دوران غفلت ،سستی اورنا اہلی کے مرتکب محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا، انہوں نے یہ بات پولیو ٹیموں کی دوسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری والدین اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں بصورت دیگر انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں