سائونڈ سسٹم اور شادی تقریب ایکٹ کی خلاف ورزی، چھ ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

ہفتہ 23 جنوری 2021 20:53

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) سائونڈ سسٹم اور شادی تقریب ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے چار خواتین ڈانسرز سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے مخبر ی پر چک نمبر677/18گ ب میں احسن کی شادی میں مہندی کی تقریب کے دوران چھاپہ مارا جہاںچار خواتین ڈانسرز گھر کے سامنے بازار شارع عام میںنیم برہنہ کپڑے پہن کر ڈانس کر رہی تھیں،جبکہ کچھ لوگ ڈانسر عورتوں کے ساتھ فحش حرکات اور ان پرنوٹ نچھاور کرنے میں مصروف تھے، پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے 2 مردوں اور بذریعہ لیڈی کانسٹیبل4 ڈانسر عورتوں کو شارع عام پر فحش ڈانس اور فحش قسم کی حرکات کر کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر رنگے ہاتھوں قابو کیا، جن کے قبضہ سے سائونڈ سسٹم، سپیکر،ایک عدد جنریٹر،ایمپلی فائر، موبائل فون جبکہ نچھاور کی گئی رقم4320روپے برآمد ہوئی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں