ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اے ایس پی گوجرہ آصف رضا اورڈی ایس پی صدر ناصر نواز کے ٹرانسفر پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میں الوداعی تقریب

اے ایس پی گوجرہ آصف رضا اورڈی ایس پی صدر ناصر نواز کے ٹرانسفر پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میں الوداعی تقریب اے ایس پی /ایس ڈی پی او گوجرہ آصف رضا اورڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تبادلہ ہونے پر ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 فروری 2021 16:45

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اے ایس پی گوجرہ آصف رضا اورڈی ایس پی صدر ناصر نواز کے ٹرانسفر پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میں الوداعی تقریب اے ایس پی /ایس ڈی پی او گوجرہ آصف رضا اورڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تبادلہ ہونے پر ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئے تعینات ہونیوالے ایس پی انویسٹی گیشن عبد الطیف، نئے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ مقبول سردار، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی، ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف، ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران،اکاوٴنٹنٹ ڈی پی او آفس مدثر گوہر بھی موجود تھے۔

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ڈی ایس پی ناصر نواز اور اے ایس پی آصف رضا کوا عزازی شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی کے دوران عوام الناس کی خدمت اورڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہتے ہوئے حاصل کی گئی کامیابیوں اور ایمانتداری کیساتھ کی گئی ڈیوٹی کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں افسران کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق سمیت ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران اور ملازمان نے بہت زیادہ محبت دی ہے یہاں سے ایسی خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں جو کہ تا حیات ہمیں یاد رہیں گی۔

واضح رہے کہ ایس ڈی پی او صدر سرکل ٹوبہ ڈی ایس پی ناصر نواز جونئیر کمانڈ کورس(SPپرموشن کورس) کے سلسلہ میں ٹرانسفر ہوئے ہیں جبکہ اے ایس پی گوجرہ آصف رضا کا تبادلہ صادق آباد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں