ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر تھانہ صدر کمالیہ۔معذور بچی سے زیادتی کرنے والاجنسی درندہ گرفتار

جمعرات 25 فروری 2021 21:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2021ء) تھانہ صدر کمالیہ۔معذور بچی سے زیادتی کرنے والاجنسی درندہ گرفتاررانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر علاقہ تھانہ صدر کمالیہ چک نمبر738گ ب میں معذور بچی سے بد فعلی کرنے والا جنسی درندہ محمد شاہد ولد نور محمد قوم جندران سکنہ چک نمبر738گ ب کو گرفتار کر لیا گیا نذیر احمد ولد رتلوں قوم جھنڈیر نے ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس ایس آئی کے رو برو پیش ہو کر بتلایا کہ سائل کی بھانجی بعمر17 سال جو کہ معذور ہے کے ساتھ محمد شاہد ولد نور محمد قوم جندران سکنہ چک نمبر738گ ب نے زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادتی کی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے جس پر ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جس پر مقدمہ نمبر102/21بجرم376ت پ تھانہ صدر کمالیہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔اور بچی کا فوری میڈیکل کروایا گیا۔ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ڈی ایس پی کمالیہ سلیم حیدر شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس ایس آئی معہ محمد اقبال ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاہد ولد نور محمد قوم جندران سکنہ چک نمبر738گ ب کو گرفتار کر لیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں