ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر 13رجب ولادت حضرت علی کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 26 فروری 2021 20:45

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر 13رجب ولادت حضرت علی کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں 01 جلوس ہے جو کہ A کیٹیگری کا ہے اورکل11 مجالس ہیں جو کیٹیگری Cکی ہیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 13رجب کا جلوس علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ کا ہے جو کہAکیٹیگری کا ہے جو کہ13رجب مورخہ 26.02.2021کو بر مکان میاں سجاد حسین سے زیر قیادت غلام مرتضیٰ صدر انجمن حسینیہ1.30بجے دن برآمد ہو کر اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بار گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس و مجالس پر460 افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔پولیس ملازمان کے ساتھ ساتھ 118 رضاکار اور150 ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی دیں گے۔

(جاری ہے)

دوران پروگرامز جلوس، مجالس میٹل ڈیٹیکٹرزکے ذریعے شرکائ کی چیکنگ اورحساس مقامات پرواک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔مجالس اور جلوس کی طرف آنے والے راستوں اور گلیوں کو بند کرنے کے لئے خاردار تاراور بیرئیرز کا انتظام کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اہم جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ اورسٹل فوٹوگرافی بھی کی جائے گی۔ مقامات، جلوس، مجالس کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، فالکن پولیس گشت کناں رہیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک سٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں