وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق وطن عزیز کو پولیو فری بنانے کیلئے کوشاں ہیں،عمر جاوید

بچے پاکستان کا مستقبل ،انکو صحتمند اور معذوری سے پاک زندگی دینے کی کوشش کرنا ہم سب کا مذہبی اوراخلاقی فریضہ ہے،ڈپٹی کمشنر کا اجلاس سے خطاب

بدھ 14 اپریل 2021 23:56

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے انسداد پولیو مہم اور ڈینگی کے مشترکہ ای پی ئی ویکسینٹرز مارچ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کو صحتمند اور معذوری سے پاک زندگی دینے کی کوشش کرنا ہم سب کا مذہبی اوراخلاقی فریضہ ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق وطن عزیز کو پولیو فری بنانے کیلئے کوشاں ہیں، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کاشف باجوہ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہاس قومی مہم میں ملنے والے ٹارگٹ کو سو فیصد پورا کرنے کے لئے ہماری ٹیموں نے ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو ،مین شاہروں،ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈا میں موجود بچوں کو پولیو ویکشین کے قطرے پلاکر کامیابی حاصل کی جس پر ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ عمرجاوید نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہیلتھ ودیگرمتعلقہ اداروں نے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنابھرپورکردار ادا کرکے وطن عزیز سے اس مہلک وائرس کا جڑ سے خاتمہ جن افسران اور ٹیمیوں نے قومی جزبہ سے کام کیا وہ شاباش کے مستحق ہیں،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ڈینگی لارواکے خاتمہ کے لئے معاشرہ کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس موذی مرض کامکمل خاتمہ ہوسکے ، انہوں نے مذ ید کہا کہ ڈینگی کابہترین علاج احتیاطی تدابیر پرعمل کرناہے اس سلسلہ میں عوام میں شعوروآگہی کے لئے پمفلٹ ،بینرز ،انسداد ڈینگی بلکہ ڈینگی کے حوالہ سے سیمینارز منعقد کراوئے جائیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں