ٹوبہ ٹیک سنگھ،شراب فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار،شراب بر آمد

بدھ 14 اپریل 2021 23:56

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ مقبول سردار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد انور معہ محمد فاروق اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والی2 ملزمان شہزاد اور شاہد کوقابو کیا جن کے قبضہ سی30/30لیٹر کل60لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئی2کس ملزمان عمر اور اقبال کو مشکوک پا کر تلاشی لی جن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں اور110گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی کمالیہ سید سلیم حیدرکی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر غلام شبیر معہ نثار احمد اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2پتنگ فروشوں دیوانہ اور کالا خان کوپتنگیں اور ڈور فروخت کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سی11پتنگیںمعہ2چرخیاںدوڑ برآمد ہوئیں۔

اسی طرح وسیم اسلم ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم شفاقت علی کو قابو کیا جس کے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمد ممتاز اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے دروان گشت کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم اکمل مسیح کو قابو کیا جس کے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں