ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمسن بچے سے بد فعلی کرنے والا درندہ گرفتار

بدھ 14 اپریل 2021 23:56

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ محلہ نیو پلاٹ میں کمسن بچے سے بد فعلی کرنے والا جنسی درندہ سجاد ولد یعقوب سکنہ محلہ نیو پلاٹ گوجرہ گرفتار کرلیا۔ رخسانہ کوثر زوجہ محمد اکرم نے ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ کے رو برو پیش ہو کر بتلایا کہ سائلہ کے کمسن بیٹے راشد ولد اکرم بعمر8/9 سال کے ساتھ سجاد ولد یعقوب سکنہ محلہ نیو پلاٹ گوجرہ نے زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بد فعلی کی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے جس پر ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

جس پر مقدمہ نمبر323/21بجرم377ت پ تھانہ سٹی گوجرہ میں درج رجسٹر کیا گیااور بچے کا فوری میڈیکل کر وایا گیا۔ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر محمد اکرم معہ اعجاز احمد ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد ولد یعقوب سکنہ محلہ نیو پلاٹ گوجرہ کو گرفتار کر لیا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس ، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں