ٹوبہ ٹیک سنگھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 29 اکتوبر 2021 15:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ثقلین عباس،محکمہ انفارمیشن ،سوشل سیکورٹی سمیت لیبر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔چائلڈ لیبر کے خاتمہ ،سوشل سیکیورٹی پیکج کے تحت بھٹہ مالکان کی طرف سے اپنے ورکرز کو مقررہ شرح کے مطابق کم ازکم اجرت کی ادائیگی،سوشل سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بھٹہ ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجرا ءاور ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، انہیں صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صنعت کار اور کارخانہ مالکان لیبر کے حقوق کا خیال رکھیں ، انہیں نیکی کے کاموں کا اجر ملے گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجزاءکا جلد یقینی بنایا جائے اور چلڈر لیبر کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوںنے مزیدکہا کہ ورکنگ کلاس کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لئے درد دل رکھ کر اپنی ہمدردیاں ان سے شیئر کریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ محکمہ لیبر سمیت کمیٹی کے جملہ معاون شعبہ ہائے اپنے دائرہ کار کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں تاکہ بھٹہ مزدورں کی فلاح و بہبود کے تمام امور حکومتی احکامات کے مطابق انجام پا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں