ٹوبہ ٹیک سنگھ،شہریوں کوممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے پیشگی انسدادی اقدامات کا آغاز

جمعہ 29 اکتوبر 2021 15:11

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنرعمر جاویدکی ہدایت پر شہریوں کو آئندہ موسم میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں پیشگی انسدادی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ اور نگرانی کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے 13 بھٹوں کا دورہ کیا اورخلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائیاںکیںجبکہ موقع پر1لاکھ 40ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے اور بھٹوں پر فوری طور پر پانی بھی ڈال دیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی واضع ہدایات کی روشنی میں ممکنہ سموگ کی صورتحال اور مضر اثرات سے بچنے کےلئے پیشگی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھرپورایکشن لیا جائیگا۔انہوںنے بھٹہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ،ٹائر، چمڑااور پلاسٹک کو بطور ایندھن استعمال نہ کریں ،ایسے عوامل سے زہریلے دھویں کا اخراج ہوتا جو ماحول میں فضائی آلودگی پیدا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں