وزیر اعلیٰ کے کسان دوست پالیسی کے تحت ضلع کے کاشتکاروں میں کروڑوں روپے کی سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر فراہم کیے جا رہے ہیں‘ ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی

اتوار 7 نومبر 2021 12:00

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) وزیر اعظم پاکستان زرعی ایمرجنسی پروگرام (NPIW-II)کے تحت لیزر لینڈ لیولرز کی تقریب قرعہ اندازی میونسپل کمیٹی کے لان میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی ،مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آئی چوہدری اشفاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی چوہدری محمد آصف اور ڈپٹی ڈائریکٹر فرحانہ جمیل اے ڈی سی آر مدثر احمد بخاری،چیئرمین بلدیہ میا ں شہزاد احمد،چیئرمین اوورسیز کمیٹی میاں نوید عالم،ضلعی چیئرمین ٹیو ٹا سہیل عباس ٹینس،وائس چیئرمین بلدیہ سعید الرحمن،ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر،ضلعی چیئر مین سوئی گیس زیشان رنداھاو،ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل غنی،افتخار کسانہ ،میاں اکرم،محمد علی،محمد شاہد،جمشید گل،اویس سیالوی،میڈیا نمائندگان سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران لیزر لینڈ لیولرز کی قرعہ اندازی کی گئی ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی بتایا کہ لیزرلینڈلیولر کی فراہمی کے لئے کاشتکاروں کی اہل تعداد 250 درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل کی گئی ہیں اور ہر تحصیل کو زیر کاشت رقبہ کے حساب سے لیزر لینڈ لیولر کا کوٹہ فراہم کیا گیا ہے جس کی90کسانوں کو لیزر مختص کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے کسان دوست پالیسی کے تحت ضلع کے کاشتکاروں میں کروڑوں روپے کی سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیر اعظم پاکستان زرعی ایمرجنسی پروگرام (NPIW-II)کے تحت لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

زراعت کے فروغ میں ملکی ترقی و خوشحالی پنہاں ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ سبز انقلاب ہی ارض وطن کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوںنے کہا کہ زراعت کی ترقی اورمحکمہ اصلاحِ آبپاشی میں جدت لانے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کیلئے متحرک ہیں،کاشتکاروں کو رعائتی قیمت پر لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی سے پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں