ٹوبہ، فحاشی کا اڈا چلانے والی5مرد اور2عورتوں 5 جواریوں اور منشیات فروشوں سمیت17ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 نومبر 2021 22:57

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر سرکل گوجرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری فحاشی کا اڈا چلانے والی5مرد اور2عورتوں 5 جواریوں اور منشیات فروشوں سمیت17ملزمان گرفتار،1کلو 460گرام چرس،61لیٹر شراب،اسلحہ ناجائز 2پسٹل 30بوراور جواء پر لگی رقم برآمد،مقدمات درج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنا م زمانہ منشیات فروش ملزم فاروق کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1کلو 460گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم علی رضا کو قا بو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ گولیا ں برآمد۔

تیسری کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 5 مردوں اور2عورتوں کو فحاشی کے اڈا پر فحش حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا۔ اسی طرح پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر جواء کھیلنے والے 5جواریوں کو قابو کیاجن میں حنیف،عامر،ساجد،ذوالفقاراور الطاف شامل ہے جن کے قبضہ سے 8000روپے نقدی برآمد ہوئے۔ایس ایچ اوتھانہ صدر گوجرہ و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنا م زمانہ منشیات فروش ملزم قاسم کو قابو کیا جس کے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

اسی طرح دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم عثمان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ گولیا ں برآمد ہوئی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور و ملازمان پولیس نے دروان گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم آ صف کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 31لیٹر شراب برآمد ہوئی۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں